عزیز علی داد

گلگت بلتستان میں حقیقت سے فرار

از: عزیزعلی داد کمزور سماج میں مصنوعی ذہانت (AI) انفرادی نفسیات کے کونے کھدروں میں مخفی خواہشات، خوابوں، محرومیوں اور فنتاسیاتی تصورات کو تصویری جامہ پہنائے گی اور یوں حقیقت...

374

کروئے جنالی کے قدیم آیام گراونڈ کی مرمت تحصیل انتظامیہ کا احسن اقدام ہے، عوام بونی

بونی(کریم اللہ) بونی کے کروئے جنالی میں واقع قائم الایام پلے گراونڈ کی مرمت و بحالی تحصیل انتظامیہ کا احسن اقدام ہے جس کے لئے اے سی مستوج ایٹ بونی عنایت اللہ اور تحصیلدار رب نواز کا انتہائی مشکور و ممنون ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بونی اور ملحقہ علاقوں کے عوام اور نوجوانوں نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیاز کے ہاتھوں میں جانے سے قبل تحصیل انتظامیہ نے ایکشن لے کر اس قدیم الایام گراونڈ کے مرمت کی اجازت دے دی جس کی مرمت کے لئے یوتھ کونسل سعید ولی نے فنڈز مختص کئے۔ جو کہ تحصیل انتظامیہ اور یوتھ کونسلر کا نوجوان دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے مزید یہ کہنا تھا کہ چند عناصر مذکورہ قدیم الایام پلے گراونڈ پر ناجائز قبضے کرنے کی کوشش کررہے تھے تاہم تحصیل انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت ایکشن سے وہ اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہوئےنوجوانوں کا کہنا تھا کہ کھیلوں کے ذریعے ہی نئی نسل کو غیر صحت مند سرگرمیوں سے بچا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذکورہ پلے گراونڈ کو مزید بہتر بنانے کے لئے صوبائی ووفاقی حکومت تعاون کریں۔ کیونکہ بونی کا اپر چترال کے ضلعی ہیڈکوارٹر بننے کے بعد یہ پلے گراونڈ ہر قسم کی عوامی اجتماعات کے لئے قابل استعمال ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں