کھوار زبان اور کھو  شناخت! حقائق اور مفروضے

تحریر: کریم اللہ کھوار زبان چترال کے علاوہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر اور سوات کے علاقہ کلام میں بولی جاتی ہے۔ چترال کی سب سے بڑی زبان ہونے کے...

450

گورنمنٹ ڈگری کالج بونی کے اسٹوڈنٹس نے ڈی ایم سی نہ ملنے کے خلاف احتجاج

گورنمنٹ ڈگری کالج بونی کے اسٹوڈنٹس نے ڈی ایم سی نہ ملنے کے خلاف احتجاج
چترال (کریم اللہ )گورنمٹ بوائز ڈگری کالج بونی کے طالب علموں نے ان ڈی،ایم، سی نہ ملنے کے خلاف چترال بونی روڈ( بمقام جنالی کوچ ) کو احتجاجا بند کردیا ۔جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔ تاہم ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمیشنر موڑکہو مکرم خان افریدی موقع پر گئےاور کالج کے پرنسپل اور طالب علموں کے نمایندوں کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد نہ صرف چترال بونی روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھول دیا بلکہ بہت جلد طالب علموں کا مسئلہ بھی حل کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔ اور ائندہ بھی اس قسم کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دھانی کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں