367

ہنزہ: پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے خواتین کو سوشل میڈیا پہ ہراسان کرنے کی مذمت

بام جہان رپورٹ

گوجال (ہنزہ): گزشتہ دنوں پانی کی شدید قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کرنے پرسوست گوجال کے خواتین کو ہراساں کرنا قابل مذمت ہے۔
مظاہرے میں شریک تمام خواتین، سیاسی اور سماجی حلقوں نے پی ٹی آ ئی ہنزہ کے کارکنوں کی طرف سے خواتین کو سوشل میڈیا پر ہراساں کرنے کے غیر اخلاقی حرکت کی بھر پور مذمت کی ہیں۔

خواتین حقوق کے کارکنوں عقیلہ بانو، روزینہ احمد، مہناز پروین، ریشمااور ارم نے بام جہان سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی شعور اور تہذیب سے عاری تحریک انصاف کے کارکن بجائے اس کے کہ ان بہادر خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے اور ان مسائل کو حل کرنے کی کوشیش کرتے، انہوں نے ان کو ہراسان کرنا شروع کیا

انہوں نے کہا کہ پدر شاہانہ عورت دشمن زہنیت رکھنے والے عناصر در اصل وعرتوں کی بیداری سے ڈرتے ہیں.

عوامی ورکرز پارٹی کے رہنماوں اخون بائے، اکرام جمال، آصف سخی، جلاالدین، شیر افضل، فرمان بیگ، ظیور الہی، واجد، رحیم خان، اکرم رومی، ندیم امان نے بھی اس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غیر اخلاقی اور بزدلانہ حرکت ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے.
ان رہنماوں نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ تنقید برداشت کرنا سکھیں وہ بد اخلاقی اور اوچھے حرکتوں سے باز آجائیں.

انہوں نےچیف منسٹر گلگت بلتستان اور پی ٹی آ ئی کےاعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کا نوٹس لییں اور ایسے عناصر کو لگام دیں.

ان رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی کی اعلٰی قیادت جلد ازجلد اس پر وضاحت دیں اور احتجاجی مظاہرے میں شریک خواتین اور ان کے گھر والوں سے باضابطہ طور پر معافی مانگے. بہ صورت دیگر وہ پی ٹی آ ئی کی جانب سے ہراسا نی کے اس غیر اکلاقی عمل کےخلاف عدالت کا دروازہ کھٹکٹائیں گے اور احتجاج کریں گے.

گزشتہ دنوں سوست کے مقام پر خواتین نے شاہراہ ریشم پر پانی کی شدید قلت کے خلاف مظاہرہ کیا تھا. جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی کارکنوں بشمول حکمران جماعت نے بھی شرکت کی تھی۔

پانچ گھنٹے تک احتجاجی مظاہرہ جاری رہا. اس دوران ڈی سی ہنزہ اوراے سی گوجال سوست پہنچے اور مظاہرین کے مطالبات منظور کرنے اور ہنگامی بنیادوں پر پانی کی ترسیل کے لیے ایک ٹینکر فراہم کرنے کی یقین دہانی کیا. اس کے بعد مظاہرین نے احتجاج کو ختم کیا.

حکام نے زیر التواء اسکیموں پر جلد از جلد کام شروع کروانے کی بھی یقین دہانی کی تھی .
مظاہرےََ کے بعد پاکستان تحریک انصاف ہنزہ کے جنرل سکریٹری اور سینئر منسٹر عبیداللہ بیگ کے پی آر او احمد علی شاہ اور ممبر سنٹرل یوتھ کمیٹی ماجد علی عرف پاشا نے سماجی رابطہ کے نیٹ ورک پر مظاہرے میں شریک خواتین کو منظم طریقے سےہراساں کرناشروع کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں