7 سالہ بچے کو بطور شریک کپتان آسٹریلیا کی بیگی گرین کیپ مل گئی

پاکستان اپ ڈیٹ ویب ڈیسک : کرکٹ آسٹریلیا اور ٹیم نے دل کے مرض سے دوچار بچے کی خواہش پوری کردی، ایک روز قبل ہی ایم سی جی سے متصل یارا پارک میں ایڈیلیڈ کے لیگ اسپنر کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کی ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا۔

وہ نمائشی طور پر ٹیم کے ہمراہ میدان میں اترے اور کیپ بھی وصول کی، ٹاس کے وقت ان سے کمنٹیٹر نے سوال بھی پوچھا۔ کپتان ٹم پین کا کہنا ہے کہ جب آرچی سے ان کے والد نے پوچھا کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں تو اس نے کہا میں آسٹریلیا کا کپتان بننا چاہتا ہوں، ہمیں خوشی ہے کہ اس کی خواہش پوری ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں