Baam-e-Jahan

کھوار اور واخی زبانوں میں روابط

khowar and wakhi language

عنایت جلیل قاضی


آج پوری دُنیا میں کوئی 9000 کےلگ بھگ زبانیں ہیں جنہیں سات ارب لوگ بولتے ہیں یا سمجھتے ہیں۔ ان میں سے69 زبانیں پاکستان میں بولی جاتی ہیں۔ان 69 زبانوں میں وادی چترال کی زبان کھوار اور واخان کی زبان واخی بھی شامل ہیں۔ ان کی آپس میں روابط اور مماثلت کی حوالے سے ہم آگے بات کریں گے۔

کھوار بولنے والوں کی تعداد 15 لاکھ کے قریب ہے جو چترال کے علاوہ گلگت بلتستان، کالام، پشاو ر، سراقول چین اور روسی پامیر تک آباد ہیں۔

وخی زبان، واخان کی پٹی کے علاوہ گلگت بلتستان، چترال، بدخشان سے کاشغر تک بولی جاتی ہے۔ وخی بولنے والوں کی تعداد ڈیڑہ لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ زبانوں کی خاندانوں کے حوالے سے دیکھا جائے تو ماہریں لسانیات نے ہمیں عجیب الجھن میں ڈال رکھا ہے۔ ایک طرف مستشرقین نے زبانوں کو جن خاندانوں میں تقسیم کیا ہے، اس حساب سے دونوں زبانیں ایک دوسرے سے بالکل الگ تھلگ ہیں۔ خاندان کے حساب سے کھوار کا تعلق ایرانی دردی زبانوں میں سے ہے۔ جبکہ وخی زبان کا تعلق مشرقی ایرانی گروپ سے ہے۔ لیکن ان میں جو مماثلت دیکھائی دیتی ہے اس سے یہ اندازہ ہوتاہے کہ شاید ان ماہرین لسانیات سے کوئی غلطی ہوئی ہے یا ہم ان کی بات سمجھنے سے قاصر ہیں۔

میرے اس دعوے کی تائد ایک اور ماہر لسانیات مسٹر مارگینٹین کے اس قول سے ثابت ہوتا ہے "کہوار اور وخی کے حوالے سے سمجھ نہیں آتا کہ کونسی زبان نے کس سے اُدھار لی ہے”۔ اس دعوے کو مزید ثابت کرنے کیلئے ان دونوں زبانوں کے مشترک الفاظ سے کئی مثالیں دی جا سکتی ہیں،یہ الفاظ آگے چل کر ایک ٹیبل سے واضح ہوجائیں گے۔

اس کے علاوہ اگر ہم دونوں زبانوں کی موسیقی سنیں تو اس میں بھی بڑی حد تک آلات، بنیادی سُریں اور بدن کی جلالی، جمالی شاعری بھی بالکل ایک جیسی ہیں۔

میں کچھ مشترک الفاظ پیش کرکے ،باقی کام محققین پر چھوڑ دیتا ہوں۔یہ تمام الفاظ گوجال ہنزہ سے تعلق رکھنے والے جناب سجاد حسین صاحب کے ساتھ بٹگرام میں میری صرف ایک گھنٹے کی ملاقات میں سامنے آئے تھے جنہیں محفوظ کر کے آپ کی خدمت میں پیش کرنے جا رہا ہوں۔ مجھے اُمید ہے کہ میری یہ چھوٹی سی کاوش،کسی بڑی تحقیق کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے، اور مستقبل قریب میں کوئی محقق اس پر مزید کام کرکے اس الجھن کو سلجھا سکتا ہے۔
اردو واخی کھوار
ماں نن نن
باپ تت تت
معزز آدمی لول لال
ملکہ خونزو خونزا
چھوٹا بچہ سیق سیق
مرغی کیرک کاہک
ایک خوش الحان پرندہ مایون مایون
کوا کرغا کاغ
راج ہنس بدبد بدباد
روٹی شاپک شاپک
ظہرانہ چاشٹ چشٹ
مقامی ڈش غلمندی غلمندی
تیشہ ویژک واژ
تلوار خنگر کھونگور
سیڑھی واخار اوخار
کھیل تماشہ اشٹک اشٹوک
گلی ڈانڈا ٹھسکوری ٹھسکورُک
دیسی فٹبال پوت پوت
گدام غنز گونچ
تشنج کداکن کداکن
بلی پیش پوشی
بیڑھیا شپت شاپیر
ہاتھی فیل فیل
خوش گاو ژوک زوغ
سفیدہ تیریک تیریک
حکیمی جڑی بوٹی کچور کچور
کانٹا زوخ زوخ
ٹیپر (سبزی) شولیم شڑمو
دانت دوندک دون
جبڑا زینخ زینخ
پلکیں تہک پھتوک
سر سار سور
جانور کی اگلی ٹانگیں یورم اورم
ناخن ریگیر دوغور
پاوں پود پونگ
مقامی تہوار، رسم پھتک پھتک
ستمبر خومپس خومپس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے