عوامی ایکشن کمیٹی کی جلال آباد کے نوجوانوں کے خلاف مقدمات کی مذمت
کارِ سرکار میں مداخلت کے الزام میں یاورعباس ایڈوکیٹ سمیت جلال آباد یوتھ سپریم کونسل کے عہدیداران پر مقدمات درج
(بیوروچیف بام جہاں)
گلگت: عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماوں نے گلگت۔بلستان میں بڑھتی ہوٗی ریاستی جبر، سیاسی و سماجی کارکنوں کو ہراساں کرنے اور ان کوعوامی حقوق کے سلسلے میں آواز بلند کرنے پر جھوٹے مقدمات میں پھنسانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما محمد نفیس ایڈووکیٹ اور دیگر رہنماوں نے گذشتہ دنوں جلال آباد کے نوجوانوں اور سماجی کارکنوں کے خلاف کار سرکار میں مداخلت کے نام پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کی مذمت کی ہے اور اس کوفلفورختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مقامی ذرایٔع اور دنیور پولیس کے مطابق ۱۸ ستمبر کوایف آیٔی آر میں نامزد اشخاص نے جلال آباد پاور ہاوس میں کام کے دوران ٹیکنیکل سٹاف کو کام سے روکا اور ان کو دھمکیاں دی گئی۔ ایف آئی آر میں یوتھ سپریم کونسل کے یاورعباس ایڈوکیٹ، اسد علی، لیاقت، احتشام و دیگر کے خلاف کار سرکار کے الزام میں زیر دفعات 147، 506، 155مقدمات درج کیٔے ہیں۔
عوامی ایکشن کمیٹی لائرز فورم کے صدر نفیس ایڈوکیٹ نے یوتھ سپریم کونسل جلال آباد کے صدر اور دیگرعہدے داروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج کی پرزور الفاظ میں مذمت کیا اور اس اقدام کو محکمہ برقیات میں جاری مبینہ بدعنوامی کو تحفظ دینے اور پروان چڑھانے اور اس کے خلاف عوامی توانا آواز کو دبانے کی کوشش قرار دیا۔
،، ہم یوتھ سپریم کونسل جلال آباد کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ایف آئی آر کو فوراً ختم کرکے ان کے جتنے مطالبات ہیں خصوصاً کرپٹ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے کرپشن کا تدارک کیا جائے ورنہ تمام حالات کی ذمہ داری متعلقہ اداروں پر ہوگی۔،،
سیاسی رہنماء ابرار بگورو کا کہنا تھا کہ جلال آباد یوتھ سپریم کونسل کے رہنماوں کے خلاف اپنے جائز حقوق کے لئے آواز اٹھانے پر غیر قانونی ایف آئی آر کاٹی گئی ہے جو حق کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے۔
انہوں نے اسے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا اور خبرادر کیا کہ اگرضلال آباد کے نوجوانوں کو انصاف نہیی ملا اور غیر قانونی ایف آئی آر کو ختم نہیی کیا گیا تو جلال آباد یوتھ سپریم کونسل اپنے جائز مطالبات کے لئے انتظامیہ کے متعلقہ اداروں کے آفس کے باہر احتجاج کا حق رکھتی ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی یوتھ ونگ کے چیئرمین اصغر شاہ نے کہا ہے کہ انتظامیہ ایف آی آر کے ذریعے ڈرا دھمکا کر کرپشن کے خلاف اٹھنے والی توانا آوازوں کو دبانا چاہتی ہے۔
کرپٹ اور نااہل اداروں کے خلاف مزاحمت کرنے کی پاداش میں گلگت انتظامیہ نے جلال آباد یوتھ سپریم کونسل کے صدر ایڈوکیٹ یاور عباس ، سینئر نائب صدر کامریڈ احتشام علی اور دیگر حق پرست نوجوانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کیا ہے جس کی ہم پر زور مزمت کرتے ہیں اور یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کرپشن کے خلاف اس جنگ میں گلگت بلتستان کے تمام نوجوان جلال آباد کے نوجوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔