کھوار زبان اور کھو  شناخت! حقائق اور مفروضے

تحریر: کریم اللہ کھوار زبان چترال کے علاوہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر اور سوات کے علاقہ کلام میں بولی جاتی ہے۔ چترال کی سب سے بڑی زبان ہونے کے...

ہنزہ احتجاج 229

عوامی ورکرز پارٹی ناصرآباد یونٹ کامریڈ بابا جان کی قیادت میں قرقرم ہائے وے پر پُرامن احتجاج

وسیم اکرم


آج عوامی ورکرز پارٹی ناصرآباد یونٹ کامریڈ بابا جان کی قیادت میں قرقرم ہائے وے ناصرآباد شیناکی ہنزہ مقام پرامن احتجاج۔
تفصلایات کے مطابق عوامی ورکرز پارٹی ناصرآباد یونٹ کا آٹے کی کٹوتی کے خلاف کامریڈ باباجان کی قیات میں پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔جس میں کامریڈ باباجان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ہوش کا ناخن لے۔عوام پہلے سے مہنگائی میں پریشان ہے اور عوام جی بی کا جو آٹے کا کوٹہ بڑھانے کے بجائے اس کو کم کر کے ظلم کر رہی ہے ۔اگر آٹے کا کوٹہ جو کم کیا گیا ہے وہ نہیں بڑھایا گیا تو احتجاج کو پوری جی بی میں شروع کیا جائے گا۔کامریڈ بابا جان نے عوامی ورکرز پارٹی کے کارکنوں کو تیار رہنے کا بھی حکم دیا ہے۔اگر جی بی میں کوٹہ بحال نہیں کیا جاتا ہے تو پوری جی بی میں احتجاج شروع کیے جائینگے۔
کامریڈ بابا جان کا مذید کہنا تھا ہماری مائیں بہنیں دو دو کلو آٹے کےلیے آٹے کے ڈیلر کے دوکانوں پر دربدر پھر رہی ہیں مگر ظالم حکومت ٹس سے مس نہیں ہے۔ باباجان کا مذید کہنا تھا۔حکومت کی من مانی سے عوام ناصرآباد کا پہاڑ پر ایک غیر مقامی کا قبضہ ہے جس کی وجہ سے عوام ناصرآباد کا مربل روڑ پر پڑا ہے مگر راہ داری نہیں مل رہی ہے ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں۔کہ فوری راہ داری دی جائے باردیگر پوری قوم کے کے ایچ پر دھرنا دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں