Baam-e-Jahan

دبئی ایکسپو میں بد انتظامی، چترالی فنکار عرفان علی تاج پرفارم کیے بغیر واپس آگیا

فخرعالم


حالیہ دنوں دبئی میں جاری "دبئی ایکسپو” میں بد انتظامی کی وجہ سے معروف چترالی فن کار عرفان علی تاج پرفارم کیے بغیر اپنی ٹیم سمیت واپس آگیا۔ عرفان علی تاج نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ خیبر پختونخواہ کلچر اور ٹورزم اتھارٹی اور میکروکوزم ایڈوارٹائزنگ اینڈ ایونٹس کی نااہلی اور معاہدے کی خلاف ورزی کی وجہ سے انہیں دبئی ایکسپو کی تقریب میں پرفارم کیے بغیر واپس آنا پڑا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ میکروکوزم ایڈوارٹائزنگ اینڈ ایونٹس کے نمائندے جمشید علی خان نے اُن کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور معاہدے کی رو سے دبئی میں ان کی رہائش اور پرفارمنس کے انتظامات اور معاوضے کی ادائیگی کا پابند تھا مگر انہوں نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ان کے نام اور پرفارمنس کی ضروریات کے بارے میں ایکسپو کے منتظمین کو نہیں بتایا جس کی وجہ سے انہیں تقریب منسوخ کرکے واپس آنا پڑا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں ہوٹل میں الگ کمرے، تقریب کی جگہ پر تیاری کیلئے گرین روم اور معاہدے کے مطابق پیشگی معاوضے کی ادائیگی بھی نہیں ہوئی اور نہ ہی ان کی ٹیم کے پرمارمنس کے بارے میں ایکسپو کے منتتظمین کو آگاہ کیا گیا تھا۔ عرفان علی تاج نے الزام لگایا ہے کہ خیبر پختونخواہ کلچر اور ٹورزم اتھارٹی نے بجائے جمشید علی خان سے پوچھنے کے سارا الزام ان کے سر ڈال کر ان پر پاکستان بھر میں پابندی لگانے کی دھمکی دی ہے۔ عرفان علی تاج نے متعلقہ اداروں اور جمشید علی خان کے خلاف معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر عدالت میں جانے کا عندیہ بھی دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے