Baam-e-Jahan

انٹرنیٹ کی دنیا

کمپیوٹر کی دنیا

شہناز فاطمہ


جدید دور کی بات کریں تو آج کے دور کو انٹرنیٹ کا زمانہ کہا جاتا ہے۔ آج پوری دنیا میں تقریباً چھیانوے فیصد سے ستانوے فیصد لوگ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ہر کام ہمارا انٹرنیٹ پر مشتمل ہو گیا ہے۔ ہماری زندگی کا ہر حصہ انٹرنیٹ سے وابستہ ہیں۔۔ انٹرنیٹ کو ہم اپنے کمائی کا ذریعہ بھی کہ سکتے ہیں۔ آج کے جدید دور میں تعلیم اور ٹیکنالوجی لازم و ملزوم ہو گئے ہیں۔

روایتی طریقہ تعلیم میں بھی طالب علم زیادہ تر تعلیمی سرگرمیاں یا اسائمنٹ کمپوٹر اور انٹرنیٹ کے ذریعے مکمل کرتے ہیں۔ آج کے بچے اور نوجوان انتہائی تیز ذہین ہے۔جو دنیا میں آنے والی تبدیلیوں سے باخبر رہتے ہیں۔ایسے میں ضرورت اس بات کی ہیں کہ وہ اپنی ذہانت کا اور کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہوئے پیسے کماتے ہیں۔ امریکہ یورپ اور دیگر ترقی یافتہ ممالک میں اکثر بچے تعلیمی اخراجات خود برداشت کرتے ہیں وہ پیسے کمانے کے لیے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔۔

فری لانس
انٹرنیٹ کے ذریعے مختلف کام کرکے پیسے کماتے جا سکتے ہیں۔ جیسے فری لانس آج کے دور کا ایک اہم کام ہے جیسے ہم سکھ کر پیسے سکتے ہیں۔اور اس کے مختلف کروس ہوتے ہیں۔ جو مختلف ادارے انٹرنیٹ کے ذریعے ویب نار کرواتے ہیں۔ اور فری لانس سکھاتے ہیں۔اگر آپ گرافِگ ڈیزائنر ہیں۔ ویب ڈیولپمنٹ جانتے ہیں سرچ انجن یا سوشل میڈیا پر مارکٹنگ کا کام جانتے ہیں ویڑیو اڑیٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں۔ آپ زوم ایپ کے ذریعے بچوں کو ٹویشن بھی پڑا سکتے ہیں۔۔۔

بلاگنگ
انٹرنیٹ پر دولت کمانے کا سب سے مقبول طریقہ بلاگنگ ہے۔ بلاگنگ کے ذریعے دولت کمانے کے لیے کسی بھی موضوع جیسے ٹیکنالوجی محت تعلیم پر بلاگنگ ورڑ پرس جیسی۔ بلاگنگ سروسز پر اپنا بلاگ بناتے ہیں۔

یوٹیوب
یوٹیوب چینل کے ذریعے کمائی سب سے بہترین اور مثبت ذریعہ روزگار ہیں۔ اس کا طریقہ کار ہے اگر آپ یوٹیوب پر چینل بنا کر اس پر مفید ویڑیو اور دیگر دلچسپ موضوعات پر ویڑیو شیر کرتے ہیں۔ تو بہت فائدے ہیں۔یوٹیوب سے ہم پیسے کما سکتے ہیں۔

انٹرنیٹ کے فائدے
تعلیمی شعبے میں بھی انٹرنیٹ کا بہترین استعمال دیکھا جاسکتا ہے۔ انٹرنیٹ جہاں اساتذہ کو دنیا اور ملک کے کونے کونے میں موجود اپنے شاگردوں سے کانفرنسگ اور آن لائن کورس بنا کر اپنے شاگردوں کو تحریری اور تصویری شکل میں بھیجنے اور ان کی رہنمائی کرنے کیلئے مواد ریفر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے وہاں طلباء کو بھی گھر بھیٹے ڈگری حاصل کرنے کے قابل بناتا ہے۔

گھر پر انٹرنیٹ کے ذریعے پڑھنے کے بھی کئی فائدے ہیں۔نہ انتظار کی کوفت نہ لکچرر کو مس کرنے کا ڑر طلباء انٹرنیٹ پر دنیا بھر میں موجود بہترین درسگاہوں کے بارے میں جان سکتے ہیں ۔ اور ان میں داخلے لےسکتے ہیں۔ انٹرنیٹ پر موجود لاتعداد برقی کتب خانوں میں اپنے نصاب سے متعلق آرٹیکل اور مضامین پڑھ سکتے ہیں۔ اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کے لئے ایک فاعل کردار ادا کر سکتے ہیں۔۔

انٹرنیٹ بنائے رشتے مظبوط رکھتا ہے۔رشتے ہر انسان کی زندگی میں بہت اہمیت رکھتے ہیں۔اور جب کوئی اپنا پیارا تعلیم روزگار یا کسی بھی وجہ سے ہم سے دور چلا جاتا ہے تو دل اس سے بات کرنے کو کان اسے سننے کو اور آنکھیں اسے دیکھنے کو بے تاب رہتیں ہیں۔ انٹرنیٹ اپنے مخصوص طریقے سے تمام فاصلے سمیٹ کر ہمیں اپنے پیاروں کو دیکھنے بات کرنے اور دکھ سکھ بانٹنے کیلئے اپنی خدمات فراہم کرتا ہے۔ چیٹ روم مسینجر سروسزز ای میل اور کانفرنسگ پروگرامز انٹرنیٹ پر کمیونیکیشن کے مقبول طریقے ہیں۔اور مزے کی بات یہ ہے کہ یہ طریقے بہت سستے ہیں ۔

انٹرنیٹ کے نقصانات
انٹرنیٹ کو اگر ہم پانی سے تشبیہ دے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ دونوں میں ایک قدر مشترک ہے کہ دونوں کو لوگ پیاس بجھانے کےلیے استعمال میں لاتے ہیں ایک کو ذہن کی اور دوسرے کو جسم وروح کی ھاں مگر صاف پانی پیاس بجھانے کے ساتھ صحت بھی بناتا ہے جبکہ آلودہ پانی سے پیاس تو بجھ جاتی ہیں لیکن انسان بیمار ہو جاتا ہیں۔اسی طرح انٹرنیٹ کا غلط استعمال بھی ذہن اور روح کو روگ لگا سکتا ہے۔

ایسے میں آج کے دور میں انٹرنیٹ بےتحاشا خوبیوں والے چراغِ کی جن کی سی جگہ رکھتا ہے۔ جس کے بغیر زندگی کا تصور ایک بے رنگ خیال بن جاتا ہے مگر اس جن سے کام لیتے وقت احتیاط کی ضرورت ہے کہ وہ جن اپکی اپنی جان کے درپے نہ ہو جائے۔

خفیہ دستاویزات اور اہم راز انٹرنیٹ کے ذریعے دنیا میں کہیں بھی ٹرانسفر کئے جا سکتے ہیں۔اب ملکی رازوں کی چوری مشکل نہیں رہی۔انٹر نیٹ کمیونی کیشن کا ایک ایسا ذریعہ ہے جس پر کوئی چیک ہی نہیں ہے۔فیکس یا دیگر ذرائع استعمال کرنے کی بجائے انٹر نیٹ استعمال کیا جا رہا ہے کمپیوٹر کے چند بٹن دبا کر یہاں کی معلومات دنیا کے کسی خطے میں پہنچ سکتی ہیں اور کسی کو خبر تک نہیں ہو سکتی کیونکہ اس سے راز افشاہونے کا کوئی ثبوت باقی نہیں رہتا۔صنعتکاراپنی ٹیکنالو جی یا کاروباری خفیہ رپورٹس یا مستقبل کے پروگراموں کو کمپیوٹر کو مخصوص تکنیک کے استعمال سے اوپن کر کے اس میں محفوظ معلومات حاصل کر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے