Baam-e-Jahan

اپر چترال: گرین لشٹ میں موٹر سائیکل حادثے میں طالب علم جان بحق

ویب ڈیسک


اپر چترال کے علاقے گرین لشٹ میں موٹر سائکل حادثے میں طالب علم حسیب احمد جان بحق ہوگیا ہے۔ حسیب احمد یونیورسٹی آف چترال میں طالب علم تھا اور آج سہ پہر اہنے گاؤں تورکھو روئین سے موٹرسائیکل پر چترال جا رہا تھا کہ ریشن کے گاؤں رائین میں حادثے سے جان بحق ہوگئے۔

مرحوم رائین تورکھو کے صوبیدار شریف احمد کا اکلوتا بیٹا تھا۔ نوجوان کی ناگہانی موت سے علاقے میں سوگ کا سماں ہے۔ حادثے کے بعد اُن کی میت کو ریشن سے رائین پہنچایا گیا۔

چترال میں سڑکوں کی ناگفتہ بہ حالت اور تیز رفتاری کی وجہ سے آئے روز ٹریفک حادثات رونما ہورہے ہیں جس میں موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ان حادثات کی روک تھام کے لیے سڑکوں کی حالت بہتر کرے اور روڈ سیفٹی کے اقدامات کے ساتھ ساتھ ڈرائیوروں اور موٹر سائیکل سواروں کو ٹریفک قوانین کی پابندی لازمی بنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے