کھوار زبان اور کھو  شناخت! حقائق اور مفروضے

تحریر: کریم اللہ کھوار زبان چترال کے علاوہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر اور سوات کے علاقہ کلام میں بولی جاتی ہے۔ چترال کی سب سے بڑی زبان ہونے کے...

668

اپر چترال: جنالی کوچ میں موٹرسائیکل حادثہ، نوجوان جان بحق

ویب ڈیسک


اپر چترال میں ہیڈکوارٹر بونی کے نواح میں واقع جنالی کوچ کے گاؤں میں موٹرسائیکل حادثے میں ایک نوجوان جان بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا ہے۔

جان بحق ہونے والے نوجوان تنویر والد نور اکبر کا تعلق موڑکھو سہت سے تھا۔ جبکہ اس کا ساتھی عمر ولدنور اکبر کو شدید زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو لوئر چترال منتقل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق دونوں نوجوان گاہلی میں جاری فٹ بال ٹورنمنٹ دیکھنے کے بعد واپس جا رہے تھے جب جنالی کوچ کے مقام ہر ان کی موٹرسائیکل ایک نجی ادارے کی گاڑی سے ٹکرائی۔
چترال-بونی سڑک جنالی کوچ کے مقام ہر تنگ ہونے کی وجہ سے حادثات کا گڑھ بن چکی ہے جہاں آئے روز ٹریفک حادثات ہوتے رہتے ہیں۔ ان حادثات میں اب تک کئی قیمتی جانیں ضائع ہوچکی ہیں مگر انتظامیہ نے اس دو تین کلومیٹر کے "ڈیتھ زون” کے خطرات کو کم کرنے کے لیے اب تک کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں