Baam-e-Jahan

شندور کا جشن

خلیل احمد


اَپر چترال خیبرپختواخواہ کا ایک چھوٹا سا ضلع ہے۔ اپر چترال میں شندور دنیا بھر میں مشہورومعروف ہے جسے دیکھنے ہر علاقے سے لوگ آتے ہیں۔ ایک ماہ بعد جشن شندور ہونے جارہا ہے۔ ان دنوں ہر جوان، بچے، بوڑھے کی زبان پہ شندور ہی شندور ہے۔ چترالی جشن سے لطف اٹھانے کی امیدیں دل میں رکھ کر اور بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اس جشن کے ساتھ ساتھ تھوڑا شندور اور اس کے تاریخ کے بارے میں بھی کچھ معلوم ہو تو کوئی مضائقہ نہیں! چلو آج میں اس حوالے سے اپنے نامکمل معلومات آپ سے بانٹنے کی کوشش کرتا ہوں۔

شندور خیبرپختونخواہ کے ایک چھوٹے اور خوبصورت ضلع اپر چترال کے سرے پر واقع ہے۔ شندور کو دنیا کا سب سے بلند ترین پولوگراؤنڈ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور اسی وجہ سے اس کو دنیا کا چھت بھی کہا جاتا ہے۔ ہر سال شندور میں پولو کا تین روزہ ٹورنامنٹ منعقد کیا جاتا ہے۔

پولو ٹورنمنٹ کے اس موقع پر چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں اور تین روزہ ٹورنامنٹ میں سات میچیز کھیلے جاتے ہیں۔ شندور کا جشن ہر سال 7 جولاٸی سے 9 جولاٸی تک مقرر ہوتا ہے۔ اس سال اس کو ایک ہفتے قبل شروع کیا جارہا ہے جو کہ 3 سے 5 جولاٸی تک ہوگا۔

اگر شندور پولو گراؤنڈ کی بات کی جائے تو یہ مہتر چھترار شجاع الملک کے حکومت میں بنایا گیا تھا اور پولو گراؤنڈ کو "مس جُنالی” کا نام رکھا گیا۔ مس جنالی کا قیام ہوا اور یہ پولو گراؤنڈ چھترار اور غذر کے لوگوں کے مابين محبت کی ایک رسی بن گیا۔ 1936 سے پولو کا کھیل شندور میں کھیلا جارہا ہے جسے دیکھنے باہر سے مہمان آتے ہیں اور پولو کے اس کھیل سے لطف اٹھاتے ہیں۔ شندور میں جشن کے لیے جو انتظامات کیے جاتے ہیں ان کو 1982 سے چترال ہی کرتا آرہا ہے۔ منتظمین میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ، چترال پولیس، چترال اسکاؤٹس اور چترال لیویز شامل ہیں۔ بڑی تعدادمیں تماشائیوں کی آمد سے اس دوران شندور کے قدرتی حسن، جھیل اور جنگلی حیات کو نقصان پہنچتا ہے جس کے لیے تمام تماشائیوں اور سیاحوں کو ذمہ درانہ رویہ اپنانےکی ضرورت ہے۔ شندور ہمارا گھر ہے۔ اس کی حفاظت ہماری زمہ داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے