280

سرفراز شاہ شندور کے ذاتی و خاندانی دعوے سے دستبردار

ویب ڈیسک


شندور کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں سابق ممبر اسمبلی سرفراز شاہ سمیت پھنڈر اور نواح کے عوامی نمائندوں کی شرکت کی۔
اس موقع پر سر فراز شاہ نے کہا کہ شندور پھنڈر تا برسیت عوام کی چراہ گاہ ہے اور وہ اس پر ذاتی و خاندانی دعوے سے بھی دستبردار ہو گئے۔
ملاقات میں مطالبہ کیا گیا کہ شندور میں چترال سکاؤٹس کی طرف سے ناجائز تعمیرات
کو فوراََ روک دیا جائے۔
عوامی رابطے کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ سابق وزیر سیاحت فدا خان کی سر براہی میں کمیٹی عوامی رابطہ تیز
کرے گی۔
میٹنگ میں مطالبہ کیا گیا کہ شندور سے چترال سکاؤٹس کو ہٹاکر گلگت سکاوٹس تعینات کیا جائے۔
اگلے ہفتے بڑی بیٹھک میں احتجاج اور شندور کی جانب مارچ کرنے کا سخت فیصلہ لیا جائیگا۔
اجلاس میں سیاسی، سماجی اور نوجوانوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ سرفراز شاہ، فداخان، خان اکبر خان، شمس الحق نوازش، ایڈوکیٹ شیر حواس اور قاری غلام اکبر عوام سے مخاطب ہوئے۔
اس موقع پر نمبردار عبداللہ جان، میرولی خان، شاہ حسین شاہ ، الحاج عبدالحنان، اُستاد محمد عالم خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں