سرفراز شاہد
بونی سے گلگت نیٹکو بس سروس کا آج باقاعدہ آغاز تحصیل چئیرمین سردار حکیم نے بونی میں کیا۔ نیٹکو بس سروس روزانہ بونی سے براستہ مستوج و شندور گلگت کے لیے سواریاں لے جائے گی۔
بونی اور گلگت کے بیچ نیٹکو سروس کے آغاز سے دونوں علاقوں کے بیچ آمدورفت کے مسائل حل ہوں گے اور یکساں تاریخ و ثقافت کے حامل ان علاقوں میں روابط کو فروغ ملے گا۔
نیٹکو سروس کی افتتاحی تقریب میں تحصیل چیئرمین سردار حکیم کے ساتھ چیئرمین حلقہ بونی دو مظہر علی، چیئرمین ویلج کونسل سنوغُر صادق الرحمن سمیت بونی بس اڈہ کے منتظین اور صدر پریس کلب اپر چترال ذاکر زخمی نے شرکت کی۔