ویب ڈیسک
عوامی ویلیج کمیٹی برکلتی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے تمام ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں ایس کام نیٹ اور انٹرنیٹ کی غیر معیاری اور غیر تسلی بخش سروس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ممبران نے کہا کہ ایس کام انتظامیہ سلگان اور سندھی کے عوام کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس کام انتظامیہ کی ناقص سروس اور کئی دنوں سے سروس کی معطلی نے عوام ،نوجوانوں اور طلبہ ع طالبات کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ایس کام کی ناقص سروس کی وجہ سے آن لائین کلاسز لینے والوں کی مستقبل داو پر لگ چکا ہے۔ اس کے علاوہ ممبران نے ڈی جے سکولوں میں فیسوں کی بھرمار، برکلتی اے کلاس ڈسپنسری میں ایل ایچ وی کی غیر تعیناتی، گورنمنٹ سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پوری کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ ویلیج کمیٹی کے عہدیداران شیرنادرشاہی، نمبردار ہدایت اللہ، اسلم انقلابی صوبیدار حسین، نیت ولی، عنایت خان و دیگر نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرکات تمام مسائل جلد از جلد حل کرے ورنہ عوام کو لے کر احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔