عزیز علی داد

گلگت بلتستان میں حقیقت سے فرار

از: عزیزعلی داد کمزور سماج میں مصنوعی ذہانت (AI) انفرادی نفسیات کے کونے کھدروں میں مخفی خواہشات، خوابوں، محرومیوں اور فنتاسیاتی تصورات کو تصویری جامہ پہنائے گی اور یوں حقیقت...

123

چترال میں لوڈشیڈنگ کیخلاف پھر احتجاج، مروئے میں سڑک بلاک

ویب ڈیسک


چترال میں لوڈشیڈنگ کیخلاف ایک بار پھر سے عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ مروئے پائین گول کے مقام پر آج صبح 9 بجے سے چترال شندور روڈ ہرقسم مظاہرین کی طرف سے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ مروئے و ملحقہ علاقوں کے عوام بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجاً سڑک بند کرکے احتجاج کررہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سڑک کی بندش کے ساتھ بعض افراد پہاڑی پر چڑھ کر پتھر بھی نیچے گرا رہے ہیں جس کی وجہ سے پیدل چلنا بھی ممکن نہیں ہے جبکہ سینکڑوں گاڑیاں دونوں طرف پھنسی ہوئی ہیں جن میں خواتین بچے اور بیمار بھی شامل ہیں۔ مسافروں میں بعض وہ امیدواراں بھی ہیں جن کا اج چترال میں ٹیسٹ ہے۔

دوسری طرف یکم جولائی سے شروع ہونے والے سہ روزہ شندور میلے کا آغاز ہونے جا رہا ہے جس میں شرکت کے لیے ہزاروں سیاح اور شائقینِ پولو شندور کا رُخ کر رہے ہیں مگر احتجاج اور سڑکوں کی بندش کی وجہ سے انہیں مشکلات درپیش ہیں۔

یاد رہے کہ گولین گول میں بننے والے ہائیڈرو پاؤر اسٹیشن کی بجلی چترال کے عوام کو محروم رکھ کر اسی ملک کے دوسرے حصوں کو ترسیل سے لوگوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ چند روز قبل اپر چترال میں بھی احتجاج کرکے ریشن میں سڑک بلاک کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں