94

اپر چترال: متاثرین ریشن کے ساتھ مذاکرات کامیاب، اگلے چند گھنٹوں کے اندر اندر سڑک بحال کردی جائے گی

کریم اللہ


متاثرین ریشن کے ساتھ آج اپر چترال انتظامیہ کے مذاکرات کامیاب ہوگئےہیں۔ اس کے بعد اگلے چند گھنٹوں میں کئی دنوں سے بند اپر چترال کی سڑک بحال کرنے کی امید پیدا ہوگئی ہے۔ ان مذاکرات میں اپر چترال انتظامیہ کی جانب سے اے سی شاہ عدنان ، ٹی ایم او، اور پبلک پراسیکیوٹر فضل معبود موجود تھے جبکہ ریشن کے عمائدین میں متاثرین کی قائدین ، وی سی چیرمین ریشن اشفاق احمد افضل، سابق ناظم امیر اللہ ، ابولیث رامداسی وغیرہ شریک ہوئے۔
چیرمین وی سی ریشن اشفاق احمد افضل نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ متاثرین اور انتظامیہ کے درمیان تحریری معاہدہ طے پایا جس کے مطابق ، دس دن کے اندر اندر پچھلے سال کے زمینات کا معاوضہ دیا جائے گا۔
2۔ معاہدے میں طے پایا کہ متاثرین ریشن کو کسی متبادل جگہ میں بسانے کا انتظام کیا جائے گا۔
3۔ معاہدے کی رو سے ریشن کے مقام پر سڑک اور زمینات کو بچانے کے لئے جلد از جلد کام کا آغا ز کیا جائے گا۔
4۔ پانی کی سطح کم ہوتے ہی ریشن اور گرین لشٹ کے مقام پر جلد از جلد پروٹیکشن وال تعمیر کیا جائے گا۔
اس حوالے سے اے سی شاہ عدنان نے بھی تصدیق کی کہ مزاکرات کامیاب ہوگئے اور آج ہی اپر چترال روڈ کو بحال کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں