عزیز علی داد

گلگت بلتستان میں حقیقت سے فرار

از: عزیزعلی داد کمزور سماج میں مصنوعی ذہانت (AI) انفرادی نفسیات کے کونے کھدروں میں مخفی خواہشات، خوابوں، محرومیوں اور فنتاسیاتی تصورات کو تصویری جامہ پہنائے گی اور یوں حقیقت...

281

آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول میں سپورٹس گالا کا انعقاد


چترال(گل حماد فاروقی)


آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول  بوائز سین لشٹ میں سپورٹس گالا منعقد ہوا۔

اس سلسلے میں یہاں مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوئے جن میں  ٹیبل ٹینس، ولی بال، رسہ کشی، فٹ بال، بیڈ منٹن، بوری دوڑ، دوڑ کے مقابلے ، باسکٹ بال وغیرہ کے مقابلے ہوئے۔

 اس کے علاوہ دیگر مقابلوں میں  تلاوت، حمد، نعت، قومی نغمے، انگلش اردو تقریری مقابلے، کوئز مقابلے، مشاعرہ، کیلیگرافی، سکیچ میکینگ اور بک ریویو کے مقابلے بھی منعقد ہوئے۔

سکول کے طلباء کے ٹیموں کے درمیان رسہ کشی کا نہایت دلچسپ مقابلہ ہوا جس سے تماشائی نہایت محظوظ ہوئے۔

 ہفتہ سپورٹس منانے کے بعد کھلاڑیوں یعنی طلباء میں انعامات تقسیم کرنے کے سلسلے میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال  مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب کی صدارت سکول کی پرنسپل نے کی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  سکول کے  سٹوڈنٹس کونسلر محمد جلالالدین نے اس سپورٹس گالا منانے کے اعراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ پرنسپل نے  طلباء پر زور دیا کہ وہ ضرور اپنی پڑھائی کے ساتھ ساتھ اس قسم کے مثبت سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا کرے جس سے آپ ذہنی اور جسمانی طور پر صحت مند رہتے ہو۔

اے سی چترال نے طلباء کی کاوشوں کو سراہا اور ان پر زور دیا کہ وہ اکیسویں صدی کے چیلنجوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہر وقت تیار رہے کیونکہ یہ مقابلے کا دور ہے اور جو طالب علم اس مقابلے میں پیچھے رہ گیا وہ ناکام ہوا۔

 انہوں نے کامیاب طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر سکول کے طلباء، استانی، اساتذہ اور پرنسپل نے بھی اظہار خیال کیا۔

اس تقریب میں  کثیر تعداد میں طلباء نے حصہ لیا۔جس سے ان کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کو آگے بڑھنے کا حوصلہ ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں