کھوار زبان اور کھو  شناخت! حقائق اور مفروضے

تحریر: کریم اللہ کھوار زبان چترال کے علاوہ گلگت بلتستان کے ضلع غذر اور سوات کے علاقہ کلام میں بولی جاتی ہے۔ چترال کی سب سے بڑی زبان ہونے کے...

104

عوامی ورکر پارتی کا اسسٹنٹ کمشنر گلگت کی طرف سے متاثرین نگر کے گھروں کو مسمار کرنے کی شدید مذمت


گلگت(پ ر)


عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان گلگت سکوار میں نگر کے متاثرین کے گھروں کو مسمار کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، اور تمام متاثرین کی بحالی کا مطالبہ کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی ورکرز پارٹی جی بی کے چیئرمین کامریڈ بابا جان ، شیرنادرشاہی ، اکرام جمال، صفی اللہ، آصف سخی، فرمان علی، عبدالمجید ، عنایت کریم و دیگر کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کیا گیا۔

 عوامی ورکرز پارٹی کے رہنماوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ایک طرف گلگت بلتستان کے سیلاب اور زلزلہ متاثرین کو تنہا چھوڑ دیا ہے تو دوسری طرف انجمن نگر کی طرف سے زمینیں خرید کر متاثرین کی آباد کاری کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت کام کو بھی سبوتاژ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 اسسٹنٹ کمشنر گلگت کی جانب سے سکوار میں متاثرین کے گھروں کو مسمار کرنا ظلم ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ حکومت متاثرین کی بحالی کے لئے اقدامات کریں اور مسمار شدہ گھروں کے نقصانات کا ازالہ کریں بصورت دیگر پورے جی بی میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔

کیٹاگری میں : خبر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں