ہائی ایشیاء ہیرالڈ
پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا۔
علی وزیر کو 31 دسمبر 2020 کو سینٹرل جیل کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ ان پربغاوت اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر کے پی میں بھی مقدمات درج ہیں۔
پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنان کی بڑی تعداد نے سینٹرل جیل کے مرکزی دروازے پر علی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا۔
علی وزیر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 50 جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔