رپورٹ: کریم اللہ
چترال چیو پل کے نزدیک گھڑ سوار نوجوان گھوڑے کے بے قابو ہو نے کے باعث دریا میں گر کر لاپتہ ہوگئے ہیں۔ دریا برد ہونے والے نوجوان کا نام اویس ایوبی ولد شیر اکبر سکنہ مروئی پائین ہے۔
اویس ایوبی گھوڑے پر سوار ہو کر چترال میں جاری ملکھی پولو ٹورنامنٹ میں شرکت کرکے پولو گراؤنڈ کی طرح جا رہا تھا کہ اچانک گھوڑا بے قابو کو سر پٹ دوڑنے لگے جس کی وجہ سے نوجوان گھوڑے سے گر کر دریا میں بہہ گیا اور تا حال لاپتہ ہے۔
ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے اہلکار نوجوان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم ابھی تک اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
اویس ایوبی یونیورسٹی اف چترال کا طالب علم ہے۔