Baam-e-Jahan

نادرا آفس دروس چترال میں افغان باشندوں کے لئے پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف


 جعلی شناختی کارڈ بنانے والے19 افراد بھی کارروائیوں میں گرفتار ہو چکے ہیں  

رپورٹ: کریم اللہ


نادرا آفس دروس لوئر چترال کی جانب سے افغان باشندوں کے لئے پاکستانی شناختی کارڈ بنوانے کا انکشاف ہوا ہے جس میں نادرا کے اعلی حکام ملوث پائے گئے ہیں۔

خبروں کے مطابق چترال دروش نادرا آفس کے اہلکاروں نے 20 افغان باشندوں کے لئے پاکستانی شناختی کارڈ بنوائے

ایف آئی اے کے مطابق اس جرم میں شریک  نادرا دروش کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور سپرنٹنڈنٹ کو گرفتار کرلیا،

جبکہ جعلی شناختی کارڈ بنانے والے19 افراد بھی کارروائیوں میں گرفتار ہو چکے ہیں  

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار شدہ گان میں سے  13 افغان باشندے، 2 ایجنٹ بھی شامل ہے۔  

ان افغان باشندوں کو پشاور کے علاقے وخو پل سے گرفتار کیا گیا،

 نادرا نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران جعلی شناختی کارڈ بنانے میں ملوث 100 افراد گرفتار

گرفتار افراد میں نادرا کے 11 ملازمین اور 25 ایجنٹ بھی شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے