Baam-e-Jahan

بابو سر ٹاپ! ڈاکووں کے ہاتھوں پروفیسر کا قتل


بام جہاں


پولیس رپورٹ کے مطابق، پنجاب کے ایک سیاح کو بابوسر روڈ پر رات 9:35 کے قریب ڈاکوؤں نے گولی مار کر قتل کر دیا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مبینہ ڈاکوؤں کے ایک گروہ نے ڈکیتی کے لیے سڑک کو پتھر ڈال کر بند کر دی تھی۔ سکردو سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور نے سڑک پر پتھر دیکھا تو انہیں شبہ ہوا کہ شائد ڈکیتی پڑنے والی ہے۔ انہوں نے فوراً گاڑی نمبر AMY-406 کو موڑ کر چلاس کا رُخ کر لیا، تاکہ ڈکیتی سے بچا جاسکے۔

گاڑی کو واپس جاتے دیکھ کر ڈاکوؤں نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی جس سے ضلع وہاڑی (پنجاب) کا رہائشی محمد راشد جاں بحق ہوگیا۔ کار ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ گاڑی میں سوار دیگر چار مسافر محفوظ رہے۔

ابتدائی اطلاعات سے معلوم ہوتا ہے کہ متوفی پیشے کے اعتبار سے پروفیسر تھا۔

زندہ بچ جانے والوں کی شناخت زاہد حسین (ڈرائیور، سکردو)، احتشام (شگر)، سید انیس (شگر) اور سجاد (خپل) کے نام سے ہوئی ہے۔

بابو سر ٹاپ میں ایک ماہ کے دوران یہ دوسرا اندوہناک واقعہ ہے اس سے قبل 8 اگست کو یہاں درجنوں سیاحوں کو آغوا کرکے لوٹا گیا تھا۔

پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی کی وجہ سے ان واقعات میں تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے