Baam-e-Jahan

چترال شہر میں ایک ہفتے میں دوسری خود کشی


طالب علم  رشید احمد ولد احمد ساکن کھوت تورکھو حال ژوغور چترال نے مبینہ طور پر گلے میں پھندہ ڈال کر زندگی کا چراغ گل کر دیا

رپورٹ: کریم اللہ


چترال شہر میں ایک ہفتے کے دوران مبینہ خود کشی کا دوسرا واقعہ پیش آیا جب گزشتہ روز اپر چترال تورکھو کھوت حال ژوغور لوئر چترال رشید احمد نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔

اس سے پہلے 23  نومبر 2023ء کو اپر چترال کوشٹ سے تعلق رکھنے والی طالبہ کی لاش دریا سے نکلی تھی جو کہ ہاسٹل میں رہائش پزیر تھی اور رشتہ داروں کے گھر آکر خود کشی کر لی تھی۔

بعض سماجی حلقے ان دونوں واقعات پر شک کا اظہار کر رہے ہیں اور ان کی جامع انداز سے تحقیقات کر کے ان واقعات کے پس پردہ محرکات کو سامنے لانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح سال روان میں جون کے مہینے میں چترال شہر ہی میں مقیم اپر چترال سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان سات دن لاپتہ رہنے کے بعد ان کی لاش بھی دریا سے نکالی گئی تھی جس پر بھی کسی قسم کی تفتیش یا پیش رفت کی خبر تاحال موصول نہیں ہوئی۔

یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ ایسے واقعات میں والدین کیس میں دل چسپی نہیں لیتے اور سرکار یا قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی ایسے کیسز پر دلچسپی نہ لینے کے باعث ان میں کسی قسم کی پیش رفت نہیں ہوتی اور ایسے مبینہ خود کشی کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے