Baam-e-Jahan

گلگت بلتستان حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ شیرنادرشاہی

Protest against rising crimes in GB

بچیوں کی اغواء اور قتل افسوسناک ہے، فلک نور کو بازیاب کرایا جائے اور انارہ کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ رہنما عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان


یاسین(پ ر) عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے رہنما شیرنادر شاہی نے گلگت بلتستان میں بڑھتے ہوئے جرائم خاص طور پر لڑکیوں اور نوجوانوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے وحشیانہ ظلم و بربریت اور پراسرار اموات پر شدید تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کی مقامی حکومت اور ریاستی ادارے گلگت بلتستان کے عوام کی جان و مال کوتحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں ۔

انہوں نے ایک بیان میں گلگت میں دو دنوں کے اندر ایک نوجواں لڑکی اور لڑکا کی پر اسرار موت اور دنیور سے ایک کمسن طالبہ کا اغوا کو دو ماہ گزرنے کے باوجود بازیاب نہ کرنا حکومت اور ریاستی اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔
گزشتہ دنوں گلگت شہر سے ایک نوجوان لڑکی انارہ کی لاش برآمد ہوئی اور آج ایک اور نوجواں نے مبینہ طور پر خود کشی کی۔ دونوں کا تعلق غذر سے بتایا جاتا ہے۔خفیہ ادارے ایک لڑکی کے قاتلوں کا سراغ ابھی تک نہیں لگا سکے جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مقتول لڑکی کئی دنوں سے لاپتہ تھی اور ایف آئی آر درج کروانے کے بعد بھی متعلقہ تھانے کے پولیس کی طرف سے کاروائی کرکے قاتلوں کو گرفتار نہ کرنا افسوسناک ہے۔

ان کا یہ کہنا تھا کہ اٹھارہ سالہ انارہ کیس ااورفلک نور کیس دونوں میں پولیس کی غفلت نمایاں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متعلقہ تھانے کے ایس یچ او زاور ایس پی گلگت کو غفلت برتنے پر فی الفور معطل کیا جائے۔

انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کیا کہ وہ متحد ہو کر اپنےزندگی، دھرتی اور وسائل کا تحفظ کریں کیونکہ حکومت، انتظامیہ اور ریاستی ادارے عوام کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں بصورت دیگر ایسے واقعات آئے روز رونما ہونگے اور ہم ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔

شیرنادر شاہی نے مطالبہ کیا ہے کہ فلک نور کو فی الفور بازیاب کرایا جائے اور انارہ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر گلگت بلتستان بھر میں احتجاج کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے