393

نیب نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو آج طلب کرلیا

پاکستان اپ ڈیٹ لاہور: حمزہ شہباز صاف پانی کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کے سلسلے میں پہلے بھی پیش ہوچکے ہیں، جبکہ گزشتہ دنوں انہیں لاہور ایئرپورٹ پر نام بلیک لسٹ ہونے کی وجہ سے بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا تھا۔ نیب حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی تحقیقات کر رہا ہے، جس میں گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے حفاظتی ضمانت بھی کرائی تھی۔ علاوہ ازیں حمزہ شہباز اور ان کے بھائی سلمان شہباز کے خلاف غیر قانونی پُل اور 56 کمپنیوں سے مبینہ تعلق کی تحقیقات بھی جاری ہیں، جس کی بناء پر نیب نے گزشتہ ماہ ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں