Baam-e-Jahan

القاعدہ یورپ میں مسافر طیاروں کو نشانہ بنا سکتی ہے : برطانیہ

پاکستان اپ ڈیٹ : برطانوی وزیر برائے سیکیورٹی امور بین ویلس کا کہنا تھا کہ القاعدہ یورپ میں مسافر طیاروں کو نشانہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے اور ان حملوں کے لیے ٹیکنالوجی پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ ایک بار پھر منظم ہوچکی ہے اور حملوں کے نئے طریقہ کار سے واقف ہے، القاعدہ یورپ کے خلاف زیادہ سے زیادہ حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ برطانوی وزیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شام سے فوج واپس بلانے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دہشت گردوں کو مغرب پر حملے کے لیے محفوظ ٹھکانے مل جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے