Baam-e-Jahan

پیپلز پارٹی آئین، جمہوریت اور انسانی آزادی کے نظریے پر قائم ہے: آصف زرداری

پاکستان اپ ڈیٹ کراچی : پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری نے بینظیر بھٹو کے یوم شہادت پر پیغام میں کہا کہ بینظیر بھٹو کے فلسفہ پر ثابت قدم ہیں، پی پی پی آئین، جمہوریت اور انسانی آزادی کے نظریے پر قائم ہے۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ شدت پسندی اور دہشت گردی کے خلاف مزاحمت کرتے رہیں گے، خود مختار اور بااختیار پارلیمان پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، صبر اور برداشت کے اصول پر ثابت قدم رہیں گے جب کہ پیپلز پارٹی کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ کرتی رہے گی۔یاد رہے کہ سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن شہید بینظیر بھٹو کی 11 ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے