Baam-e-Jahan

نلتر میں 12 ممالک کے 38 کھلاڑی CAS قراقرم الپائن سکی کپ شریک


گلگت ( نمائندہ ہائی ایشیاء) گلگت کے سیاحتی مقام نلتر میں چیف آف ایئر سٹاف کپ اور انٹرنیشنل قراقرم الپائن سکی کپ کا آغاز ہوچکا ہے جس میں میں شرکت کیلئے بین الااقومی کھلاڑی نلتر پہنچ گئے ہیں. اتوار کے روز نٹرنیشنل سکی پلیئرز کو پاکستان ایئر فورس کے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے گلگت پہنچایا گیا. بعد ازاں اسکی پلیئرز کو گلگت ایئرپورٹ سے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے نلتر روانہ کیا گیاپاکستان سمیت 13ممالک کے 38 سکیئرچیف آف ایئر سٹاف کپ اور انٹرنیشنل قراقرم الپائن سکی کپ میں شرکت کر رہے ہیں۔ سکی ریسز میں یونان، افغانستان، ترکی، یوکرائن، ہانگ کانگ، برطانیہ، بوسنیا ہردگوزینا، بیلجیئم، مراکش، آزربائیجان اور تاجکستان کے سکیئرز شامل ہیں. نلتر سکی ریزورٹ میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں سکیئرز سلالم اور جوائنٹ سلالم کیٹیگری میں حصہ لے رہے ہیں. یہ مقابلے تین دن تک جاری رہیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے