بام جہاں رپورٹر
چترال بالا: چترال بالا کے تورکہو میں استارو گاؤں میں تورکہو کے قریب ایک ڈمپر گاڑی لکڑی کا پل ٹوٹنے کی وجہ سےگہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر جاں بحق ہوا۔ تھانہ تورکہو کے ایس ۔ایچ ۔او، سب انسپکٹر قربان علی کے مطابق ڈمپر ٹرک استارو گاوں کے قریب ایک نالے کے اوپر لکڑی کا پُل عبور کر رہا تھا ۔ خستہ حالی کی وجہ سے پل ٹوٹ گیا اور ڈمپر نیچے گر گیا۔ جس کے نتیجے میں چکاری سوری ضلع لوئیر دیر کا رہائیشی ڈرائیور افتحار احمد موقع پر جاں بحق ہوئے۔
ان کی میت کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی لایا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد اسے ورثاء کے حوالہ کیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق ڈمپر گاڑی تورکہو سے بونی جارہی تھی جب یہ ڈمپر ٹرک لکڑی کا پل عبور کر رہا تھا تو پل اچانک ٹوٹ گیا اور ڈمپر گاڑی نیچے گر گیا۔ جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہوا۔
ذرائع کے مطابق یہ پُل محکمہ مواصلات (کمیونیکیشن اینڈ ورکسC&W) کی ملکیت تھی اور یہ پہلے سے حراب تھا مگر محکمہ کے اہلکاروں نے اس کی مرمت کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا جس کے نتیجے میں یہ المناک حادثہ آج صبح گیارہ بجے یہ حادثہ پیش آیا۔
ذرائیع کے مطابق تور کہو روڈ پر کام ہورہی ہے استارو سڑک پر کٹائی ہورہی ہے اور یہ ڈمپر گاڑی ملبہ کو اٹھاکر پھینک رہا ہے یا سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والا سامان لانے کیلئے استعمال ہوتا ہے مگر حادثے کے وقت یہ ڈمپر گاڑی حالی تھی۔