Baam-e-Jahan

گلگت بلتستان میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے مسائل ہیش ٹیگ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں شامل


رپورٹ: عنائیت بیگ


گلگت بلتستان میں کرونا وائریس کے نقصانات, پیرامیڈیکل اسٹاف کے مسائل او ر صحت عامہ کے بنیادی سہولتوں کے فقدان کا معاملہ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر بھی گردش کرنے لگا۔

ٹوئیٹر صارفین کی جانب سے گلگت بلتستان میں حالیہ کورونا وباء کے اثرات, عام آدمی کو درپیش مسائل, ڈاکٹروں, نرسوں اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو درپیش مسائل کے حوالے سے بنایاگیا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہوگیا.

ٹوئیٹر ٹاپ ٹرینڈ میں ڈاکٹرز کے حق میں عوام کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ پر ہش ٹیگ COVID19GB# عوام کی جانب سے سوشل نیٹورکینگ کی سائٹ پر بہتر اقدامات کرنے کے حوالے سے نعرے بلند کر دئے گئے.

https://twitter.com/GBSolidiers?s=20

واضع رہے کہ اب تک گلگت بلتستان سے کروناوائریس سے متاثرہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد سامنے آئی ہے. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق گلگت بلتستان میں 200 افراد متاثر ہوگئے ہیں. جن میں سے 3 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے اور 6 افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو لوٹ چکے ہیں.

ٹویٹر صارفین نے گلگت بلتستان حکومت کے ناکافی اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا اور پاکستان کے دیگر شہروں میں محصور گلگت بلتستان کے افراد خصوصا طلبہ جو تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کی بندش کے بعد مسائل کا سامنا کر رہے ہیں, ان کے حق میں آواز اٹھائی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ یا تو ان افراد کو اپنے آبائی علاقوں تک بحفاظت پہنچایا جائے یا پھر شہروں می. ہی ان کو راشن مہیا کیاجائے.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صارفین نے عوام کے مسائل کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا اور ڈاکٹرز, نرسسز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے حق میں بھی آواز اٹھائی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے