375

وادی کیلاش میں حادثہ، دو افراد جاں بحق ایک زخمی

بام جہان رپورٹ

چترال: وادی بمبوریت میں سڑک کے ایک حادثہ میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی۔ زخمی کو ایک مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او تھانہ بمبوریت کے مطابق ایک ویگن جو وادی کیلاش سے چترال آرہی تھی حادثہ کا شکار ہو گئی اور گہرے کھائی میں گر گئی. جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوا۔
مرنے والوں میں قولنڈی دیر بالا کے رہائشی احسان اللہ، اور آیون کے رہائشی میر طیب ، اور زخمی قولنڈی ضلع دیر بال کے مجیب اللہ کی شناخت ہوئی ہے۔

تھانہ بمبوریت میں زیر دفعہ 279/333 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج کرکے پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ وادی کیلاش کو جانے والے تمام سڑکیں دریا کے کنارے سے گزرتی ہیں جبکہ دریا کی جانب سڑک کے کنارے کوئی حفاظتی دیوار بھی نہیں ہیں اور اکثر ان سڑکوں کی وجہ سے اس قسم کے حادثات پیش آتے ہیں جس میں کئی مرتبہ قیمتی جانیں بھی ضائع ہوئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں