224

چترال میں دو لڑکیوں نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

رپورٹ: فخرعالم

چترال: چترال میں دو لڑکیوں نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ خودکشی کا واقعہ چترال بالا کے علاقے تریچ میں پیش آیا جب 19 اور 21 سال کی عمر کی دو لڑکیوں نے پیر کی شام کو دریا چترال میں چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔ خودکشی کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکی۔ مقامی لوگوں کے مطابق دونوں لڑکیاں ایک دوسرے کی رشتہ دار تھیں۔
چترال میں گزشتہ تین دنوں کے اندر خودکشی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے دو روز قبل بھی چترال بالا ضلع کے علاقے سنوغور سے تعلق رکھنے والا 29 سالہ نوجوان نے خود کو چاقو کے وار سے ہلاک کیا تھا۔
خودکشی کے تازہ ترین واقعے کے بعد مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیمں، پولیس اور دیگر سرکاری حکام واقعے کا فوری نوٹس لے کر شفاف تحقیقات کو یقینی بنائیں تاکہ خودکشی کے محرکات کا تعین کیا جاسکے۔
چترال میں حالیہ سالوں میں نوجوانوں میں خودکشی کی شرح میں غیر معمولی طور پر اضافہ ہوگیا ہے۔ چترال میں ہونے والی خودکشیوں پر تحقیق کرنے والے ظفر احمد کے مطابق خودکشیوں کے پیچھے جینریشن گیپ اور جدیدیت کے اچانک یلغار کی وجہ سے جنم لینے والے ثقافتی بحران کا ہاتھ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

چترال میں دو لڑکیوں نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں