Innovation in Chitrali sitar 435

چترالی ستارمیں جدتیں

تحریر: بشارت باشا

ٰ چترالی ستار میں جدتیں

چترالی ستار اپنے اندر بے پناہ ممکنات سمونے کے باوجود موسیقی کی دنیا کے مرکزی دھارے میں ابھی تک شامل نہیں ہوسکا ہے۔ اس کی بڑی وجہ روایتی چترالی ستار میں موجود کچھ بنیادی خامیاں ہیں۔ چترالی ستار کے کل 14 نوٹس ہیں جبکہ نئے اور مشکل دھنوں کو بجانے کے لئے زیادہ نوٹس کی ضرورت پڑتی ہے۔نوٹس کم ہونے کی وجہ سے چترالی ستار کے کچھ نوٹس اس طرح سےسیٹ کیے جاتے ہیں کہ وہ اضافی نوٹس کی کمی کو کسی حد تک پورا کر سکیں. لیکن اس طرح کے نوٹس کے ساتھ دھنوں کی صفائی سے ادائیگی اور آواز کی مٹھاس کو برقرار رکھنا ممکن نہیں کیونکہ یہ نوٹس موسیقی کے سُروں کے حساب سے سیٹ نہیں ہوتے۔

اس سے پہلے ہم نے چترالی ستار کوکھوار اور دوسرے زبانوں کے مختلف نئے اور مشکل دھنوں کو بجانے کے قابل بنانے کے لئےستار کے نوٹس کی جگہوں میں تبدیلیاں کیں جو روایتی چترالی ستار کے نوٹس سے مختلف تھے۔ اس عمل میں کچھ نوٹس کوہر دھن یا گانے کے سر اور تال کے حساب سے تبدیل کیا جاتا ہے۔ جن کو انگریزی میں میجر یا مائنر نوٹس کہا جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے چترالی ستار کی آوازصفائی اور مٹھاس میں بے پناہ اضافہ ہوا۔

دوسرا اس کا فائدہ یہ ہوا کہ اس میں مختلف زبانوں کے گانوں اور مشکل دھنوں کا آسانی اور صفائی کے ساتھ بجانا ممکن ہوا۔ ان بنیادی تبدیلوں اور جدتوں کی وجہ سے چترالی ستار چترالی موسیقی میں اپنا غلبہ واپس حاصل کرنے لگا جو موسیقی کی طرز میں تبدیلیوں کی وجہ سے آہستہ آہستہ مدہم ہورہاتھا۔

لیکن ان جدتوں کے باوجود چترالی ستار کو اب بھی ایک مکمل موسیقی کا آلہ کہنا مشکل تھا کیونکہ اس میں نوٹس ہر دھن کے حساب سے بار تبدیل کرنا پڑتا تھے۔ دوسری خامی یہ تھی کہ کچھ مشکل دھنیں جن کو بجانے کے لئے بیک وقت میجراور مائنر نوٹس کی ضرورت پڑتی ہے کو مکمل صفائی کے ساتھ نہیں بجایا جا سکتاتھا۔

لیکن اب ہم نے اس کا بھی حل تلاش کرلیا ہے!!

اب ہم نے چترالی ستار میں نوٹس کو 14 سے بڑھاکر 25 کرکے اس خامی کو بھی دور کردیا ہے۔ اب اس ستار میں بہت بہتری آئی ہے ۔ اب اس پر کسی بھی قسم کے پرانے، نئے اور مشکل دھنوں کو بجانے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔ وہ وقت دور نہیں جب چترالی ستار ان اضافی نوٹس اور خوبیوں کے ساتھ ایک مکمل موسیقی کے آلے کے طور پر ابھر کر ہر میوزیشن کے ہاتھ میں بجے گا اور مقامی اور ملکی سطح سے نکل کر بین الاقوامی موسیقی کی صنعت میں جگہ بنا پائے گا۔

ابھی ہم ستار کے اس نئے انداز کو سیکھ رہے ہیں اور اس کو مکمل طور پر سیکھنے میں کچھ وقت لگے گا۔ اس ستار کے دھن کی حالیہ ویڈیو آپ کی خدمت میں حاضر ہے۔ اُمید ہے آپ کو پسند آئے گی۔

https://www.facebook.com/basharatbasha786/videos/204573424712612

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں