Baam-e-Jahan

گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کا چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی سے ملاقات

governor gilgit baltistan ndma

ویب ڈیسک


سلام آباد. گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون کا چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی سے ملاقات کی اور گلگت بلتستان میں حالیہ زلزلوں سے نقصانات اور اقدامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی. گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ گلگت بلتستان میں حالیہ زلزلے سے کئی خاندان بے گھر ہوچکے ہیں اور ٹھٹرتی سردی میں برف باری کی وجہ مشکلات کا سامنا ہے.
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی سامان مہیا کیا جائے گا اور متاثرین کی بحالی کے لئے جی بی ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر تمام تر وسائل بروئے کار لایا جائے گا۔
چئیرمین این ڈی ایم اے نے احکامات جاری کئے کہ وہ فوری طور پر 1000 ٹینٹس اور 5000 کمبل مہیا کریں تاکہ متاثرین کو سردیوں میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے.
گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے کہا کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت اس سلسلے میں متاثرین کی بحالی کے لئے بھی کوشاں ہیں۔
گورنر گلگت بلتستان نے این دی ایم اے، جی بی ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں