Baam-e-Jahan

گانچھے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے تحریکِ طالبان پاکستان کے ترجمان خالد بلتی افغانستان کے شہر ننگہار میں ہلاک کردیا گیا۔

khalid balti

فخرعالم


گانچھے گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے تحریکِ طالبان پاکستان کے ترجمان خالد بلتی المعروف محمد خراسانی افغانستان کے شہر ننگہار میں ہلاک کردیا گیا۔

محمد خراسانی کا تعلق گانچھے کے گاؤں تھوقموس سے تھا۔ انہیں 2014 میں تحریکِ طالبان پاکستان کا ترجمان نامزد کیا گیا تھا۔ ان کا تعلق ٹی ٹی پی کے مفتی نور ولی گروپ سے تھا۔

انہوں نے دینی تعلیم کراچی کے مدارس میں حاصل کی اور جامعات الرشید کراچی سے بطورِ مدرس منسلک رہا۔

محمد خراسانی پر میران شاہ میں دہشت گرد کیمپ چلانے اور سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں کا الزام تھا۔ وہ آپریشن ضربِ عضب کے بعد افغانستان منتقل ہوا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے