237

چترال اینڈ جی بی بزنس اینڈ کلچرل ایونٹ کے انعقاد کو سراہتے ہیں اور ہر ممکنہ تعاؤن فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں، انفارمیشن منسٹر گلگت بلتستان

نیوز ڈیسک


قشقار ٹورزم پرائیوٹ لمیٹڈ کی جانب سے 24 تا 27 فروری 2022 کے درمیان اسلام آباد میں منعقد ہونے والے چترال اینڈ جی بی بزنس اینڈ کلچرل ایونٹ کے منتظمین نے محمد علی مجاہد کی قیادت میں انفارمیشن منسٹر جی بی فتح اللہ اور ممبر جی جی اسمبلی غلام محمد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے اس ایونٹ کے بارے میں انفارمیشن منسٹر کو بریفنگ دی۔

اس موقع پر انفارمیشن منسٹر جی بی فتح اللہ نے کہا کہ چترال اور گلگت بلتستان کے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں۔ چترال اینڈ جی بی بزنس اینڈ کلچرل ایونٹ کے انعقاد سے یہ روابط مزید مظبوط ہوں گے۔

انہوں نے اس ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کی کاؤشوں کو سراہا اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاؤن کی یقین دہانی کی۔

یاد رہے کہ 24 تا 27 فروری 2022 اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں قشقار ٹورزم پرائیوٹ کے زیرِ اہتمام ایک بڑا ایونٹ منعقد ہونے جا رہا ہے جس میں سمینارز، اسٹالز، کھیلوں کے مقابلے اور دیگر سرگرمیاں شامل ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں