Baam-e-Jahan

چترال اور گلگت بلتستان کا اسلام آباد میں سجے گا شاندار میلہ، تیاریاں مکمل

نیوز ڈیسک


قشقار ٹورزم پرائیوٹ لمیٹڈ کی طرف سے منعقدہ 24 فروری سے شروع ہونے والے ایونٹ کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔ چترال اینڈ جی بی بزنس اینڈ کلچر ایونٹ 2022 کے نام سے اس ایونٹ کا انعقاد اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں 24 تا 27 فروری کے درمیان ہوگا۔ اس تقریب میں بزنس سیمینار، اسٹالز، کھیلوں کے مقابلوں، مشاعرہ، میوزکل نائٹ اور ایکسپوز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس ایونٹ میں ہونے والے فٹبال ٹورنمنٹ میںچترال، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے تعلق رکحنے والی 20 سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس ایونٹ کا مقصد چترال میں سیاحت کا فروغ، شمالی علاقہ جات کی ثقافت کی ترویج اورمختلف اداروں کے درمیان کاروباری اشتراک کو بڑھانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے