Baam-e-Jahan

وزیراعظم عمران خان کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دس روپے کمی، بجلی فی یونٹ پانچ روپے سستی کرنے کا اعلان

بی بی سی اردو


پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دس روپے کمی کا اعلان کیا ہے جبکہ بجلی بھی فی یونٹ پانچ روپے سستی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پیر کی شب قوم سے اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے آئندہ بجٹ تک پیٹرول، ڈیزل اور بجلی مزید مہنگی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب بھی کم ہیں اور اگر حکومت سبسڈی نہ دے تو پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 220 روپے فی لیٹر تک ہو جائے گی۔

اس موقع پر عمران خان نے یہ بھی کہا کہ یوکرین اور روس تنازعے کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ابھی نیچے نہیں آئیں گی جبکہ گیس کی قیمت بھی اوپر چلی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ ’آج میں قوم کو خوشخبری دے رہا ہوں کہ قیمتیں مزید بڑھانے کے بجائے ہماری حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر دس دس روپے کمی کا فیصلہ کیا ہے۔‘

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے