Baam-e-Jahan

وزیر اعظم عمران خان ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں۔

ویب ڈیسک


وزیر اعظم عمران خان ایوان میں اکثریت کھو چکے ہیں جس کے بعد ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کا امکان یقینی ہوگیا ہے۔ بدھ کے روز حکومت کے اہم اتحادی ایم کیو ایم اپوزیشن میں شامل ہونے کافیصلہ کیا جس کے بعد حکمران جماعت ایوان میں اپنی عددی اکثریت کھو بیٹھی۔ اس سے ایک روز قبل بلوچستان سے حکومت کے اہم اتحادی شاہ زین بگٹی نے بھی حکومت سے اپنی راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا۔

بدھ کے روز وزیر اعظم عمران خان نے مبینہ دھمکی آمیز خط کابینہ کے خصوصی اجلاس میں دیکھایا اور شام قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا۔ قوم سے خطاب سے پہلے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد وزیراعظم کا قوم سے خطاب موخر کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے