Baam-e-Jahan

مصطفی کاظم کی موت ادارہ جاتی قتل ہے

ویب ڈیسک


آل بلتستان مومنٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ایک اور نومولود اپنی زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ اس موت کی زمہ داری پاکستان اور گلگت بلتستان حکومت اور اداروں کے سر پہ ہے ۔ صحت کا نظام انتہائی خستہ حالی کا شکار ہے ۔ گلگت بلتستان میں زچہ و بچہ کے اموات کی شرح بہت ذیادہ ہے ۔ صحت کی دستیابی ہی نہیں ہے ایسے میں سہولیات کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ صحت کے شعبے میں سرکار مکمل طور پر فیل ہو گئی ہے اور پرائیویٹ اداروں اور شخصیات کو عوام کی جانوں سے کھیلنے کی مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے ۔ ہیلتھ کمیشن فعال نہ ہونے کی وجہ سے کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے ۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ گلگت بلتستان کا انتظام و انصرام پاکستان کے پاس ہے اور ان کی زمہ داری ہے کہ عوام کو بنیادی صحت تعلیم روزگار اور انسانی حقوق گھر کی دہلیز پہ فراہم کرے ۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اے بی ایم کے سینئر ساتھی رضوان شگری کے نومولود بچے کی موت کی زمہ دار گلگت بلتستان حکومت ، وزیر صحت اور بلتستان میڈیکل اینڈ سرجیکل کمپلیکس کی انتظامیہ پہ عائد ہوتی ہے ۔ مصطفی کاظم کی موت اداراجاتی قتل ہے اور اس کے شفاف تحقیقات ہونی چاہئے اور اس قتل میں ملوث تمام افراد کو عبرت ناک سزا دی جانی چاہئے تاکہ آنے والے وقت میں کوئی انسان اپنی زندگی کھو نہ دے ۔ شعبہ نشر و اشاعت

اپنا تبصرہ بھیجیں