Baam-e-Jahan

امتحانات میں نقل کی روک تھام کے لیے گائیڈز پر پابندی

pocket guides in chitral

ویب ڈیسک


امتحانات میں نقل کے رجحان کو ختم کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر لوئر چترال نے چترال کے اندر پاکٹ بک اور دوسرے میٹریل جو نقل کرنے میں معاون ہوتے ہیں، کی خرید و فروخت پر دو مہینے کے لیے دفعہ 144 تحت پابندی لگا دی ہے۔

اسکولوں اور کالجوں میں نقل کی روک تھام کے غرض سے ضلعی انتظامیہ چترال لوئر کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق تمام کتب خانوں میں پاکٹ گائیڈ کے فروخت پر دفعہ 144 ض ف کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مذکورہ حکم نامے پر عملدرآمد کرنے کی غرض سے ڈپٹی کمشنر چترال لوئر جناب انوار الحق صاحب کے ہدایات پر امروز ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (ریونیو) چترال نے مختلف کتب خانوں اور اسٹیشنری شاپز کا وزٹ کیا اور بڑی مقدار پر پاکٹ گائیڈ برآمد کرکے اپنے تحویل میں لے لیا۔

ضلعی انتظامیہ کے ان اقدامات سے امتحانات میں نقل کی حوصلہ شکنی ہوگی اور طلبہ کو ان کی محنت کے حساب سے نمبر ملیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے