Baam-e-Jahan

اپرچترال: ہیڈ کوارٹر بونی میں کلچر اینڈ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

بونی چترالbooni chitral polo

ویب ڈیسک


اپرچترال کے ہیڈ کوارٹر بونی میں کلچر اینڈ سپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔ اس 5 روزہ فیسٹیول میں پولو اور فٹبال سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے جس میں اپر چترال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

فیسٹیول کے پہلے روز افتتاحی تقریب اور فٹبال اور پولو کے مقابلے ہوئے جن سے تماشائی بھرپور محظوظ ہوئے۔
افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال جناب منظور احمد افریدی، ذوالفقار احمد تنولی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اپر چترال، محمد عرفان الدین ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال، اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز مستوج/موڑکہو، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، چیرمین تحصیل کونسل مستوج/موڑکہو/تورکہو، سیاسی و سماجی شخصیات، عمائدین علاقہ، مختلف کھیلوں کے سابقہ لیجنڈز، کھیلاڑی حضرات، ایوینٹس کے منتظمین، میڈیا کے نمائندے اور کثیر تعداد میں تماشائیوں نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں اسماعیلی بوائز اسکاوٹس کے باوردی جوانوں نے سلامی دی۔

یاد رہے کہ یہ ایونٹ 5 روز تک جاری رہے گا۔ ایونٹ کے دوران پولو کے میچز بونی پولوگراونڈ بونی، فٹ بال میچز گہلی گراؤنڈ بونی جبکہ کرکٹ کے میچز پچھیلی گراؤنڈ میں منعقد کرائے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں