ویب ڈیسک
اپر چترال میں ضلعی انتظامیہ کے زیر نگرانی پانچ روزہ کلچرل اینڈ سپورٹس فیسٹیول اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ آج بونی میں اختیتام پذیر ہوا۔
ایونٹ میں پولو کے علاوہ دوسرے روایتی اور ثقافتی کھیل شامل تھے۔
پولو، کرکٹ، ریس اور والی بال کےفائنل دو دن قبل اپنے اختتام کو پہنچے تھے جبکہ فٹ بال کا فائنل ٹیم ذیادہ انٹری ہونے کی وجہ سے آج کھیلا گیا۔ فائنل میچ موڑکہو فٹ بال اور موردیر فٹبال ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جو کہ دلچسپ مقابلے کے بعد موڑکہو فٹبال ٹیم پینلٹی کک کے زریعے ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ تقریبات میں ضلعی انتظامیہ اور چترال اسکاؤٹس افسران کے علاوہ بڑی تعداد میں مقامی شائقین نے شرکت کی۔
چترال ٹاسک فورس کے دیگر افیسران، انتظامیہ کے افیسران، لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، محتلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی شخصیات، پولو پلیرز، طلباء و طالبات اور کثیر تعداد میں تماشائیوں نے پولو میچ سے لطف اندوز ہوئے۔
ایونٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں نے ایونٹ میں میچ جتنے اور حصہ لینے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
اس ایونٹ کو بھرپور طریقے سے اختتام تک پہنچانے میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے سربراہان، ٹی،ایم،ایز، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اپر چترال، لوکل گورنمنٹ،سنو لیپرڈ فاونڈیشن، محکمہ تعلیم، اسماعیلیہ کونسل اور دیگر این،جی،اوز نے کلیدی کردار ادا کیے۔