Baam-e-Jahan

چترال کے لیے خوشخبری، صوبائی اسمبلی کی سیٹوں میں اضافہ

زکریہ ایوبی


رالیکشن کمیشن آف پاکستان نے چترال کے دو اضلاع کے لیے صوبائی اسمبلی کے لیے دو الگ الگ سیٹوں کی منظوری دیدی۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں صوبائی اسمبلی میں چترال کے لیے نشستوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اپر چترال کی آبادی 1 لاکھ 69 ہزار 297 افراد پر مشتمل ہے جبکہ لوئر چترال 2 لاکھ 78 ہزار 328 نفوس پر مشتمل ہے۔ صوبائی اسمبلی میں دونوں اضلاع کے لیے ایک ایک نشست رکھی گئی ہے جبکہ اس سے پہلے دونوں اضلاع کے لیے صرف ایک نشست مختص تھی اس فیصلے کے بعد اپر اور لوئر چترال سے الگ الگ ایم پی ایز منتخب ہونگے۔ قومی اسمبلی میں چترال کی ایک ہی نشست کو برقرار رکھا گیا ہے۔ کمیشن یکم جولائی سے 30 جولائی تک اعتراضات پر فیصلے کرے گا۔ اعتراضات میمورنڈم کی صورت میں سیکرٹری الیکشن کمیشن کے نام جمع کروانے ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے