Baam-e-Jahan

گوجال کے لیے مختص بجلی پر مقامی ہوٹل کی ڈاکہ زنی کی مخالفت کرتے ہیں، عوامی ورکرز پارٹی

ویب ڈیسک


عوامی ورکرز پارٹی گوجال نے کہا ہے کہ لکسس ہوٹل منجمنٹ کی جانب سے غیرقانونی طریقے سے 500 کلو واٹ ٹرانسفرمر نصب کرنے اور گوجال کے باشندوں کے لیے مختص بجلی کی غیر قانونی استعمال کو یہاں کے لوگوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف سمجھتے ہوئے اس کی بھر پور الفاظ میں مزمت کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ واٹر اینڈ پاور ڈسٹرکٹ ہنزہ کو فوری اسکا نوٹس لیتے ہوئے لکس ہوٹل کے بجلی کو منقطع کریں اور گوجال خصوصاً گلمت اور شیشکٹ کے باشندوں کے بجلی کے نظام کو بحال رکھیں۔
عوامی ورکرز پارٹی گوجال عوامی مسائل کے حوالے سے ہمیشہ عام لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے اور عوام کے ساتھ ہونے والے ہر ظلم اور جبرکے خلاف ہمیشہ آواز اٹھاتی رہے گی۔ اے ڈبلیو پی نے ڈسٹرک انتظامیہ سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ عطاء آباد جھیل کے پانی کو آلودگی سے بچانے اور ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے سفارشت پر عملدر آمد کرائے اور جھیل کے کنارے قائم ہوٹلوں کو پابند بنائے کہ وہ جھیل کے پانی کو آلودہ کرنے سے باز رہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے