Baam-e-Jahan

ناصر آباد ہنزہ کی دو بہنوں کو صدرِ پاکستان کی طرف سے میڈلز سے نوازا گیا۔

ویب ڈیسک


ناصر آباد ہنزہ سے تعلق رکھنے والی قراقرم یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم دو بہنوں کو صدرِ پاکستان عارف علوی کی طرف سے اعلیٰ تعلیمی کارکردگی پر سونے اور چاندے کے تمغے سے نوازا گیا۔

شگفتہ خانم کو یونیورسٹی میں منعقدہ کنونشن میں صدرِ پاکستان عارف علوی کی طرف سے ڈیویلپمنٹ اسٹڈیز میں بہترین کارکردگی ہر گولڈ میڈل جبکہ جہان آرا کو پورے جامعہ میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر سلور میڈل دیا گیا۔

یاد رہے کہ شگفتہ خانم اور جہان آراء مشہور انقالابی لیڈر کامریڈ بابا جان کی بہنیں ہیں۔

ان دو بہنوں کی تعلیمی میدان میں اعلیٰ کارکردگی دوسری خواتین کے لیے بھی مشعلِ راہ ہے جسے جتنا سراہا جائے کم ہے۔

اس کے علاوہ ہنزہ سے تعلق رکھنے والی دیگر طلبات نے بھی صدرِ پاکستان سے کنونشن میں گولڈ میڈل وصول کیا جن میں نائلہ شاہین، صائمہ عباس، ہاجرہ، گلفام علی، حلیمہ فدا، عفشان نوازش شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے