Baam-e-Jahan

شمشال سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما ایمان کریم گشربرم 2 پر حادثے میں جان بحق

ویب ڈیسک


شمشال سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما ایمان کریم گشربرم 2 پر حادثے میں جان بحق ہوگئے ہیں۔ ایمان کریم 8035 میٹر بلند گشربرم-2 سر کرنے کی مہم پر تھے کہ بیس کیمپ پر اکیلے ٹریکنگ کے لیے جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوکر لاپتہ ہوگئے۔

اس مہم میں مشہور کوہ پیما سرباز خان اور رانا جاوید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مقامی اور بین الاقوامی کوہ پیماؤں کی جانب سے ایمان کریم کی لاش کی تلاش 6 گھنٹے کے آپریشن کے بعد بند کی گئی۔


ایمان کریم کوہ پیماؤں کی سرزمین وادیِ شمشال کا اثاثہ تھے۔ ان کی رحلت سے گلگت بلتستان کا ناقابلِ تالافی نقصان ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں