Baam-e-Jahan

ویمن سپورٹس گالا اور مولوی


تحریر: فرنود عالم


 گلگت میں پولو کے ایک مشہور گراونڈ کے ایک سرے پر مسجد دوسرے پر امام بارگاہ ہے۔ ان کے منبر سے الفاظ کے نشتر تو چلتے ہی رہتے ہیں، اکثر ان کے مینار سے ایک دوسرے پر گولیاں بھی چل جاتی ہیں۔

ان کے بیچ ہونے والے خون ریز تصادم کی وجہ سے اس شہر کو کئی کئی دنوں کا کرفیو بھی بھگتنا پڑا ہے۔

اخلتلافات کی شدت اتنی زیادہ ہے کہ صحائف سے لے کر موجودہ دور کے کسی بھی مشترک قدر کا حوالہ ان کے بیچ ہم آہنگی پیدا نہیں کر سکا ہے۔۔

گلگت میں ‘ویمن سپورٹس گالا’ کا انعقاد ہونے والا ہے، جس میں ظاہر ہے  شہر کی باصلاحیت اور ہنر مند لڑکیوں نے حصہ لینا ہے۔

اس بات نے مسجد اور امام بارگاہ کے سارے اختلافات ختم کردیے ہیں۔ دونوں نے اتفاق کرلیا ہے کہ ہم گالا سپورٹس منعقد نہیں ہونے دیں گے۔

حکومت سے درخواست ہے، جب بھی حرم کے اِن پاسبانوں میں  تصادم ہو تو صلح صفائی کے لیے ہزار جتن نہ کیا کرے۔ ویمن سپورٹس گالا کی آواز لگادیا کرے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے