159

ملالہ مغربی ایجنٹ


تحریر:  محمد اشفاق


آج کل سوشل میڈیا  پر بحث چل رہی ہے کہ جب سے ملالہ پاکستان میں قدم رکھی ہے تو سوات پھر سے لہولہان ہوئی وہ مغربی ایجنٹ ہے۔

حال ہی میں سوات میں سکول وین پر فائرنگ سے جو لڑکی فائرنگ سے زخمی ہوئی ہے ان کو بھی نوبیل انعام سے نوازا جائے اور حکومت پاکستان علاج سمیت تعلیم کا خرچہ اٹھائے وغیرہ وغیرہ۔

ملالہ یوسفزئی ایک بہادر لڑکی ہے وہ ظلم و ستم کے سامنے ڈٹ کر کھڑی رہی، دو ہزار نو میں جب سوات پر بلاواسطہ ٹی  ٹی  پی  قبضہ جما کر سوات کے لوگوں پر ظلم و تشدد شروع کر دی ، لڑکیوں کی تعلیم پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تو اس وقت یہ لڑکی ان کے  جبر کے خلاف نہ صرف کھڑی رہی بلکہ اپنی تعلیم جاری رکھنے کے ساتھ لڑکیوں کی تعلیم کے لئے بھی جدوجہد کرتی رہی

 اور مختلف بین الاقوامی  اخباروں میں سوات میں بچیوں کی تعلیم کی راہ میں حائل رکاؤٹوں کو اجاگر کرتی رہی۔

یوں وہ پشتون خواتین کیلئے ایک توانا آواز بن گئی،

ملالہ یوسفزئی گولی لگنے کے بعد موت و حیات کی کشمکش میں

 اس وجہ سے ان کی بولتی بند کرنے کے لئے ان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا،  وہ موت کے منہ سے واپس آنے کے بعد بھی بہادری سے ڈٹی رہی  اور اپنی مشن کو جاری رکھی،

 اس وجہ سے ان کو نوبیل انعام سے نوازا گیا اور اِس وقت وہ صرف پشتون خواتین کی آواز نہیں بلکہ دنیا کی تمام خواتین کی آواز بن چکی ہے۔

 جہاں بھی خواتین پر ظلم و ستم ہو رہے ہیں اس  کے   خلاف بہادری سے کھڑی ہوجاتی ہے۔

جہاں تک  کچھ دن پہلے فائرنگ سے زخمی ہونے والی بچی کی بات ہے بالکل حکومت پاکستان ان کی علاج کے اخراجات اٹھائے (میرے خیال علاج حکومت کی طرف سے ہورہی ہے )۔

ان کے  تعلیمی اخراجات بھی حکومت کو برداشت کرنا چاہیے اور ان سمیت تمام لڑکیوں کی تعلیمی میدان میں جو رکاوٹیں ہیں ان کو بھی دور کرنا چاہیے

لیکن جو لوگ  اس بچی اور ملالہ کا موازنہ کرتے ہیں اور انٹرنیشنل کمیونٹیز کے سامنے مطالبہ  رکھتے ہیں   وہ احمقوں والی حرکتیں ہیں۔

باقی رہی یہ  بات کہ آیا ملالہ مغربی ایجنٹ ہے؟ اس بات کو سمجھنے سے پہلے ہمیں یہ ضرور  پتہ لگانا چاہیے کہ مغرب ہماری کس چیز کی جاسوسی کر رہا ہے؟

کہیں یہ لوگ ہمارے ہومیوپیتھک ادویات کی فارمولے کے پیچھے تو نہیں ہیں؟ ارے بھائی ہماری حکومت ہی مغرب کی بدولت چلتی ہے کبھی قرضوں کی فراہمی سے تو کبھی امداد  کی شکل میں،   سچی بات تو یہ ہے کہ وہ لوگ ہماری بچگانہ سوچوں سے تنگ آچکے ہیں وہ ہم سے دور بھاگ رہے ہیں وہ خاک جاسوسی کروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں